مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 937
باب: جن حضرات کے نزدیک شرمگاہوں کے محض ملنے سے غسل واجب ہو جاتا ہے
من قال: إذا التقى الختانان: فقد وجب الغسل
حدیث نمبر: 937
٩٣٧ - حدثنا ابن علية عن يونس عن الحسن عن أبي هريرة -قال يونس: (فلأ) (١) أعلمه إلا قد رفعه- قال: إذا جلس بين فروجها الأربع، ثم اجتهد، وجب الغسل (أنزل أو لم ينزل) (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں (یونس کہتے ہیں کہ میرے علم کے مطابق انہوں نے اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہی سے بیان کیا) کہ آدمی جب اپنی بیوی کے ساتھ جماع کے ارادے سے بیٹھ جائے اور زور لگائے تو غسل واجب ہوگیا۔ انزال ہو یا نہ ہو۔
حواشی
(١) في [أ، جـ، خ، هـ]: (ولا).
(٢) سقط من: [أ].