مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 9343
باب: اگر کوئی شخص نفلی روزہ رکھ کر اسے توڑ دے تو اس کے لئے کیا حکم ہے؟
في الرجل يصوم تطوعا ثم يفطر
حدیث نمبر: 9343
٩٣٤٣ - حدثنا ابن مبارك عن عبد الرحمن بن يزيد (بن) (١) جابر قال: سألت مكحولًا عن رجل أصبح صائمًا عزمت عليه أمه أن يفطر، قال: كأنه كره ذلك، [وقال: يقضي يوما مكانه.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبدا لرحمن بن یزید بن جابر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت مکحول سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا جس نے روزے کی حالت میں صبح کی اور اس کی والدہ نے اسے روزہ توڑنے پر اصرار کیا۔ ایسا لگا کہ انہوں نے اسے ناپسند کیا، اور فرمایا کہ وہ ایک دن کی قضا کرے گا۔
حواشی
(١) في [أ، ب، ص، هـ]: (عن).