مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصيام
في الرجل يصوم تطوعا ثم يفطر باب: اگر کوئی شخص نفلی روزہ رکھ کر اسے توڑ دے تو اس کے لئے کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 9340
٩٣٤٠ - حدثنا عبد السلام عن خصيف عن سعيد بن جبير أن عائشة وحفصة أصبحتا صائمتين فأفطرتا فأمرهما النبي ﷺ بقضائه (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اور حضرت حفصہ نے روزہ رکھا اور پھر توڑ دیا۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں اس روزے کی قضا کرنے کا حکم دیا۔