مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصيام
في الرجل يشك في الفجر طلع أم لا باب: اگر کسی آدمی کو فجر کے بارے میں شک ہو کہ فجر طلوع ہوئی ہے یا نہیں، تو وہ کیا کرے؟
حدیث نمبر: 9314
٩٣١٤ - حدثنا وكيع عن الفضل بن دلهم عن الحسن قال: قال عمر: إذا شك الرجلان في الفجر فليأكلا حتى يستيقنا (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر فرماتے ہیں کہ جب دو آدمیوں کو فجر کے بارے میں شک ہو تو اس وقت تک کھاؤ جب تک ان دونوں کو یقین نہ ہوجائے۔