مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصيام
في الرجل يشك في الفجر طلع أم لا باب: اگر کسی آدمی کو فجر کے بارے میں شک ہو کہ فجر طلوع ہوئی ہے یا نہیں، تو وہ کیا کرے؟
حدیث نمبر: 9306
٩٣٠٦ - حدثنا أبو أسامة عن عبد اللَّه بن الوليد قال: حدثنا عون بن عبد اللَّه قال: دخل رجلان على أبي بكر (١) [وهو يتسحر فقال أحدهما: قد طلع الفجر، وقال الآخر: لم (يطلع) (٢) بعد، قال أبو بكر: (كل) (٣) قد اختلفا (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عون بن عبد اللہ فرماتے ہیں کہ دو آدمی حضرت ابوبکر کے پاس آئے اس وقت وہ سحری کھا رہے تھے۔ ان میں سے ایک نے کہا کہ فجر طلوع ہوگئی ہے۔ دوسرے نے کہا کہ فجر ابھی تک طلوع نہیں ہوئی۔ حضرت ابوبکر نے فرمایا کہ کھاؤ ، ان دونوں کا اختلاف ہوگیا ہے۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، ك].
(٢) في [ص]: (تطلع).
(٣) سقط من: [ص].
(٤) منقطع؛ عون لم يسمع من أبي بكر.