مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصيام
في الرجل يتسحر وهو يرى أن عليه ليلا باب: اگر کسی آدمی نے صبح ہونے کے بعد رات کے گمان میں سحری کھائی تو اس کا کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 9289
٩٢٨٩ - حدثنا وكيع عن سفيان عن حصين عن سعيد بن جبير قال: إذا أكل بعد طلوع الفجر مضى على صيامه وقضى يومًا مكانه.مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی نے طلوع فجر کے بعد سحری کھائی تو وہ روزے کو پورا کرے اور اس کے بدلے ایک دن کی قضا کرے۔