مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصيام
في الرجل يتسحر وهو يرى أن عليه ليلا باب: اگر کسی آدمی نے صبح ہونے کے بعد رات کے گمان میں سحری کھائی تو اس کا کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 9288
٩٢٨٨ - حدثنا سهل بن يوسف عن شعبة قال: سألت الحكم عن الرجل يتسحر وهو يرى أن عليه ليلًا قال: يتم (صيامه) (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم سے سوال کیا کہ اگر کسی آدمی نے صبح ہونے کے بعد رات کے گمان میں سحری کھائی تو وہ کیا کرے ؟ انہوں نے فرمایا کہ وہ روزہ پورا کرے۔
حواشی
(١) في [أ، ز، ص، ك]: (صومه).