مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصيام
من كره أن يتقدم شهر رمضان بصوم باب: جن حضرات کے نزدیک رمضان سے ایک دن پہلے روزہ رکھنا مکروہ ہے
حدیث نمبر: 9282
٩٢٨٢ - حدثنا سهل بن يوسف عن التيمي عن أبي قلابة قال: كانوا ينظرون إلى الهلال (فإن) (١) (رأوه) (٢) صاموا وإن لم يروه (نظروا) (٣) ما يقول إمامهم.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو قلابہ فرماتے ہیں کہ اسلاف چاند کو دیکھا کرتے تھے، جب وہ چاند دیکھتے تو روزہ رکھتے، اگر نہ دیکھتے تو اپنے امام کی بات کا انتظار کرتے۔
حواشی
(١) في [ب، هـ]: (إن).
(٢) في [ب]: (يروه نظروا ما).
(٣) في [هـ]: (انظروا).