مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصيام
من كره أن يتقدم شهر رمضان بصوم باب: جن حضرات کے نزدیک رمضان سے ایک دن پہلے روزہ رکھنا مکروہ ہے
حدیث نمبر: 9277
٩٢٧٧ - حدثنا هشيم (قال) (١): أنا (مجالد) (٢) عن الشعبي عن علي أنه كان يخطب إذا حضر رمضان فيقول: ألا لا تقدموا الشهر، إذا رأيتم الهلال فصوموا وإذا رأيتم الهلال فأفطروا، (فإن) (٣) (غُمَّ) (٤) عليكم فأتموا العدة. [قال: كان يكون ⦗٥٠٣⦘ ذلك بعد] (٥) صلاة العصر وبعد صلاة الفجر (٦).مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ جب رمضان کا مہینہ آتا تو حضرت علی رضی اللہ عنہ خطبہ دیتے جس میں ارشاد فرماتے کہ خبردار ! مہینے سے آگے نہ بڑھو ، جب تم چاند دیکھو تو روزہ رکھو۔ جب چاند دیکھو تو عید مناؤ، جب چاند تمہیں نظر نہ آئے تو تیس دن پورے کرلو۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ یہ بات عصر کے بعد اور فجر کے بعد فرمایا کرتے تھے۔
حواشی
(١) سقط من: [ص، ز، ك].
(٢) في [ك]: (مخالد).
(٣) في [أ]: (فإذا).
(٤) في [ص]: (أغمي)، وكذلك في: [ز، ك].
(٥) في [أ]: (قال يكون بعد) وفي [ب، ك، ز]: (فإن كان يكون ذلك) وفي [هـ]: (قال كان يقول ذلك بعد).