مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصيام
من كره أن يتقدم شهر رمضان بصوم باب: جن حضرات کے نزدیک رمضان سے ایک دن پہلے روزہ رکھنا مکروہ ہے
حدیث نمبر: 9271
٩٢٧١ - حدثنا [أبو أسامة (قال) (١)] (٢): حدثنا عبيد اللَّه بن عمر عن نافع عن ابن عمر أن رسول اللَّه ﷺ ذكر رمضان فقال: "صوموا لرؤيته ⦗٥٠١⦘ وأفطرو (الر) (٣) ؤيته فإن (غم) (٤) عليكم فاقدروا له" (٥).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ چاند دیکھ کر روزہ رکھو اور چاند دیکھ کر عید مناؤ، اگر چاند نظر نہ آئے تو مقدار پوری کرلو۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، ب، ز، ص، ك].
(٢) سقط ما بين المعكوفين من: [ز].
(٣) سقط من: [ص].
(٤) في [س]: (أغمي).