مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصيام
من كره أن يتقدم شهر رمضان بصوم باب: جن حضرات کے نزدیک رمضان سے ایک دن پہلے روزہ رکھنا مکروہ ہے
حدیث نمبر: 9270
٩٢٧٠ - حدثنا أبو معاوية عن حجاج عن عطاء عن ابن عباس قال: لا تصلوا رمضان بشيء ولا تقدموا قبله بيوم ولا بيومين (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رمضان کے ساتھ کسی چیز کو نہ ملاؤ، رمضان سے ایک یا دو دن پہلے روزہ نہ رکھو۔
حواشی
(١) منقطع حكمًا؛ حجاج مدلس.