مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصيام
من كره أن يتقدم شهر رمضان بصوم باب: جن حضرات کے نزدیک رمضان سے ایک دن پہلے روزہ رکھنا مکروہ ہے
حدیث نمبر: 9267
٩٢٦٧ - حدثنا أبو الأحوص عن سماك عن عكرمة عن ابن عباس قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "لا تصوموا قبل رمضان، صوموا لرؤيته وأفطروا لرؤيته، فإن ⦗٥٠٠⦘ حالت دونه (غياية) (١) فكمِّلوا ثلاثين" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ رمضان سے پہلے روزہ نہ رکھو۔ رمضان کا چاند دیکھ کر روزہ رکھو اور شوال کا چاند دیکھ کر عید مناؤ۔ اگر چاند دیکھنے میں بادلوں کی کوئی رکاوٹ ہو تو تیس دن پورے کرو۔
حواشی
(١) في [أ]: (غباوة) وفي [ز، هـ]: (غيابة).