مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصيام
من قال: إذا صام في السفر لم يجزه باب: جن حضرات کے نزدیک سفر میں رکھا جانے والا روزہ قابلِ قبول نہیں
حدیث نمبر: 9245
٩٢٤٥ - حدثنا يزيد بن هارون عن شعبة عن عمرو بن دينار عن رجل عن أبيه أن رجلًا صام رمضان في السفر فأمره عمر ﵀ أن يعيد (١).مولانا محمد اویس سرور
ایک شخص روایت کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک آدمی نے دورانِ سفر رمضان کا روزہ رکھا تو حضرت عمر نے روزے کا اعادہ کرنے کا حکم دیا۔
حواشی
(١) مجهول.