مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصيام
من قال: مسافرون فيصوم بعض ويفطر بعض باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ کچھ مسافر روزہ رکھ لیں اور کچھ چھوڑ دیں
حدیث نمبر: 9236
٩٢٣٦ - حدثنا يزيد بن هارون (عن التيمي) (١) عن أبي نضرة عن أبي سعيد قال: كنا نغزو مع النبي ﷺ، فمنا الصائم ومنا المفطر، فلا يعيب الصائم على المفطر ولا المفطر على الصائم (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سعید فرماتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے شانہ بشانہ جہاد کیا کرتے تھے۔ ہم میں سے کچھ لوگ روزہ رکھتے تھے اور کچھ روزہ نہ رکھتے تھے۔ کوئی روزہ دار روزہ نہ رکھنے والے اور روزہ نہ رکھنے والا روزہ رکھنے والے کو کچھ نہ کہتا تھا۔
حواشی
(١) سقط من: [ب].