مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 9230
باب: جو حضرات سفر میں روزہ رکھتے تھے اور فرماتے تھے کہ سفر میں روزہ رکھنا افضل ہے
من كان يصوم في السفر يقول: هو أفضل
حدیث نمبر: 9230
٩٢٣٠ - حدثنا يزيد بن هارون عن (كهمس) (١) قال: سئل سالم أو سألته عن الصوم في السفر فقال: إن صمتم فقد أجزأ عنكم وإن أفطرتم فقد رخص لكم.مولانا محمد اویس سرور
حضرت کھمس کہتے ہیں کہ حضرت سالم سے (یا میں نے ان سے) سفر میں روزہ کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ اگر روزہ رکھ لو تو تمہارے لئے کافی ہے اور اگر روزہ نہ رکھو تو اس کی بھی رخصت موجود ہے۔
حواشی
(١) في [ص]: (كهمش) وفي [ز]: (كهس).