مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصيام
من كره صيام رمضان في السفر باب: جن حضرات کے نزدیک دورانِ سفر رمضان کا روزہ رکھنا مکروہ ہے
حدیث نمبر: 9214
٩٢١٤ - حدثنا ابن عيينة عن الزهري عن (عبيد اللَّه) (١) عن ابن عباس أن النبي ﷺ صام عام الفتح حتى بلغ الكديد ثم أفطر، وإنما يؤخذ (بالآخر) (٢) من فعل رسول اللَّه ﷺ (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فتح مکہ والے سال روزہ رکھا اور جب آپ مقام کدید پر پہنچے تو آپ نے روزہ کھول دیا۔ قاعدہ ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے آخر عمل کو لیا جائے گا۔
حواشی
(١) في [ص، هـ]: (عبد اللَّه).
(٢) في [أ]: (بالآمر).