٩١٨٨ - حدثنا عباد بن العوام عن الشيباني عن ابن أبي أوفى قال: كان رسول اللَّه ﷺ في سفر وهو صائم، فلما غابت الشمس قال: "يا فلان انزل فاجْدَحْ لنا"، قال: يا رسول اللَّه إن عليك نهارا. قال: " (١) انزل فاجْدَحْ لنا". قالها ثلاثًا فنزل فجدح فشرب رسول اللَّه ﷺ ثم قال: "إذا رأيتم الليل قد أقبل من هاهنا فقد أفطر الصائم". قلت: وأنت معه؟ قال: "نعم" (٢).حضرت ابن ابی اوفیٰ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک سفر میں تھے اور آپ کا روزہ تھا۔ جب سورج غروب ہوگیا تو آپ نے فرمایا کہ اے فلاں ! نیچے اترو اور ستو بناؤ۔ اس نے کہا اے اللہ کے رسول ! ابھی دن کا کچھ حصہ باقی ہے۔ آپ نے فرمایا نیچے اترو اور ستو بناؤ۔ آپ نے یہ بات تین مرتبہ فرمائی تو وہ نیچے اترا اور اس نے ستو بنایا۔ آپ نے ستو کا شربت پیا اور فرمایا کہ جب تم دیکھو کہ اس طرف سے رات آگئی ہے تو روزہ دار افطار کرلے۔ شیبانی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن ابی اوفی سے پوچھا کہ اس موقع پر آپ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھے ؟ انہوں نے فرمایا ہاں۔