مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
في الرجل يجنب في الثوب (فيطلبه)، (فلا) يجده باب: اس آدمی کا بیان جو کپڑوں میں جنابت کا شکار ہو اور اسے تلاش کے باوجود اس کا نشان نہ ملے
حدیث نمبر: 917
٩١٧ - حدثنا مروان بن معاوية عن هلال بن ميمون قال: سألت عطاء بن يزيد الليثي عن الجنابة تكون في الثوب؟ قال: تنضحه بالماء.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہلال بن میمون فرماتے ہیں کہ میں نے عطاء بن یزید سے کپڑے میں جنابت کے بارے میں سوال کیا تو فرمایا اس پر پانی چھڑک دو ۔