مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
في الرجل يجنب في الثوب (فيطلبه)، (فلا) يجده باب: اس آدمی کا بیان جو کپڑوں میں جنابت کا شکار ہو اور اسے تلاش کے باوجود اس کا نشان نہ ملے
حدیث نمبر: 916
٩١٦ - حدثنا ابن أبي (غنية) (١) عن أبيه عن الحكم في الجنابة في الثوب قال: إن رأيته، فاغسله، وإن لم تره، فدعه ولا تنضحه بالماء؛ فإن النضح لا يزيده إلا قذرا.مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم سے کپڑوں میں جنابت کے بارے میں سوال کیا گیا تو فرمایا کہ اگر اس کا نشان دیکھو تو اسے دھو لو اور اگر نہ دیکھو تو چھوڑ دو اور اس پر پانی نہ چھڑکو کیونکہ اس سے ناپاکی اور بڑھے گی۔
حواشی
(١) في [جـ، خ، هـ]: (علية).