مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
في الرجل يجنب في الثوب (فيطلبه)، (فلا) يجده باب: اس آدمی کا بیان جو کپڑوں میں جنابت کا شکار ہو اور اسے تلاش کے باوجود اس کا نشان نہ ملے
حدیث نمبر: 914
٩١٤ - حدثنا يزيد بن هارون قال حدثنا محمد بن إسحاق قال: حدثنا سعيد ابن عبيد بن السباق عن أبيه عن سهل بن حنيف قال: قلت يا رسول اللَّه، فكيف بما يصيب ثوبي منه؟ قال: "إنما يكفيك كف من ماء تنضح به (١) ثوبك حيث ترى أنه أصاب" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت سھل بن حنیف فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! اگر میرے کپڑے کو ناپاکی لگ جائے تو میں کیا کروں ؟ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اپنے کپڑے پر جہاں تمہیں اس کا نشان دکھائی دے وہاں ایک ہتھیلی پانی ڈال دو ۔
حواشی
(١) في [أ، جـ، خ، د، هـ]: زيادة (من).