مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصيام
ما يؤمر به الصائم من قلة الكلام وتوقي الكذب باب: روزے دار کے لئے بات چیت کی کمی اور جھوٹ چھوڑنے کا حکم
حدیث نمبر: 9124
٩١٢٤ - حدثنا ابن نمير عن الأعمش عن أبي صالح عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إذا كان يوم صوم أحدكم فلا يرفث ولا يجهل، فإن جَهل عليه أحد فليقل: إنى امرؤٌ صائم" (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جس دن تم میں سے کسی کا روزہ ہو وہ نہ کوئی بےحیائی کی بات کرے نہ جہالت کی، اگر کوئی اس سے جہالت کی بات کرے تو اسے کہے کہ میں روزے سے ہوں۔