مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 9120
باب: رمضان کی فضیلت اور اس کے ثواب کا بیان
ما ذكر في فضل رمضان وثوابه
٩١٢٠ - حدثنا محمد بن عبد اللَّه الأسدي (قال: حدثنا) (١) كثير بن زيد عن ⦗٤٦١⦘ عمرو بن تميم عن أبيه عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: " (أظلكم) (٢) شهركم هذا بمحلوف رسول اللَّه ﷺ ما دخل على المسلمين شهر خير لهم منه ولا دخل على المنافقين شهر شر لهم منه، (بمحلوف) (٣) رسول اللَّه ﷺ إن اللَّه يكتب أجره ونوافله من قبل أن يوجبه، ويكتب وزره وشقاءه قبل أن يُدخله، وذلك أن المؤمن يُعِدُّ له من النفقة في القوة والعبادة، ويعد (له) (٤) المنافق اتباع غفلات المسلمين واتباع عوراتهم، فهو (غنم) (٥) للمؤمن ونقمة للفاجر، أو قال (يغتم) (٦) (به) (٧) الفاجر" (٨).حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ تم پر یہ مہینہ آیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قسم کے ساتھ سن لو کہ مسلمانوں پر اس سے بہتر کوئی مہینہ نہیں آیا اور منافقین پر اس سے بدتر مہینہ کوئی نہیں آیا۔ اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی قسم کے ساتھ اللہ تعالیٰ اس مہینے کے اجر اور نوافل کو اس کے آنے سے پہلے لکھ دیتے ہیں، اللہ تعالیٰ اس کے گناہ اور عذاب کو اس کے آنے سے پہلے لکھ لیتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ مومن اس مہینے میں عبادت کی قوت کے لئے خرچ اور تیاری کا اہتمام کرتا ہے اور منافق اس میں مسلمانوں کی غفلتوں اور ان کے عیبوں کے پیچھے پڑنے کی تیاری کرتا ہے۔ یہ مہینہ مومن کے لئے غنیمت اور فاجر کے لئے مصیبت ہے، یا فرمایا کہ فاجر اس سے غمگین ہوتا ہے۔