مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
في الرجل يجنب في الثوب (فيطلبه)، (فلا) يجده باب: اس آدمی کا بیان جو کپڑوں میں جنابت کا شکار ہو اور اسے تلاش کے باوجود اس کا نشان نہ ملے
حدیث نمبر: 912
٩١٢ - حدثنا محبوب القواريري عن مالك بن حبيب عن سالم قال: سأله رجل فقال: إني احتلمت في ثوبي؟ قال: اغسله قال: خفي علي؟ قال: (رشه) (١) بالماء.مولانا محمد اویس سرور
حضرت سالم سے ایک آدمی نے سوال کیا کہ مجھے کپڑوں میں احتلام ہوگیا ہے۔ فرمایا اسے دھو لو، اس نے کہا اس کی جگہ گم ہوگئی ہے۔ فرمایا اس پر پانی چھڑک لو۔
حواشی
(١) في [س، ط، هـ]: (انضحه).