مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
إذا كان على الرجل قميص وملحفة كيف (يصنع) باب: اگر ایک آدمی پر قمیص اور چادر ہو تو وہ کیا کرے؟
حدیث نمبر: 9102
٩١٠٢ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا (جرير) (١) عن منصور عن مجاهد قال: إن كان عليك قميص وملحفة فتوشح بالملحفة، وإن كان تبان وملحفة فالتفع بالملحفة.مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی کے پاس قمیص اور چادر ہو تو وہ چادر کو بائیں کندھے پر ڈالے اور دائیں کندھے کو ظاہر رکھے۔ اگر اس کے پاس چھوٹا پاجامہ اور چادر ہو تو چادر کو اوپر سے نیچے تک ڈال لے۔
حواشی
(١) في [ص]: (جريد).