مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 9085
باب: نماز پڑھنے سے پہلے اپنے سامنے ایک لکیر کھینچنے کا بیان
من قال: يجزيه أن يخط بين يديه إذا صلى
حدیث نمبر: 9085
٩٠٨٥ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا سفيان بن عيينة عن إسماعيل بن أمية عن أبي (١) محمد بن عمرو بن حريث عن جده سمع أبا هريرة يقول: إذا صلى أحدكم في أرض (فلاة) (٢) فلينصب عصًا فإن لم (يكن) (٣) معه عصا فليخط خطًا بالأرض ولا يضره ما مر بين يديه قال: أبو القاسم يعني (رواية) (٤) (٥).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ اگر تم میں سے کوئی کسی صحراء وغیرہ میں نماز پڑھے تو اسے چاہئے کہ اپنے سامنے اپنی لاٹھی کھڑی کرلے۔ اگر لاٹھی نہ ہو تو زمین پر ایک لکیر کھینچ لے، اس سے اس کے سامنے سے گذرنے والی کوئی چیز اس کی نماز کو نقصان نہ پہنچائے گی۔
انہوں نے فرمایا: (یہ بات) ابو القاسم صلی اللہ علیہ وسلم (کی ہے)، یعنی انہوں نے اسے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے۔
حواشی
(١) في [أ، ب، هـ] زيادة (أمية).
(٢) في [هـ]: (فلان).
(٣) في [ك]: (تكن).
(٤) في [هـ]: (دوابه).
(٥) مجهول؛ أبو محمد بن عمرو بن حريث مجهول، أخرجه أحمد (٧٣٩٢)، وأبو داود (٦٩٠)، وابن ماجه (٩٤٣)، وابن خزيمة (٨١١)، وابن حبان (٢٣٦١)، وعبد الرزاق (٢٢٨٦)، والطيالسي (٢٥٩٢)، والحميدي (٩٩٣)، والبيهقي ٢/ ٢٧١، وعبد بن حميد (١٤٣٦)، والبغوي (٥٤١)، وابن عبد البر في التمهيد ٤/ ١٩٩، والدولابي ٣/ ٩٧٠.