مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
في الرجل يجنب في الثوب (فيطلبه)، (فلا) يجده باب: اس آدمی کا بیان جو کپڑوں میں جنابت کا شکار ہو اور اسے تلاش کے باوجود اس کا نشان نہ ملے
حدیث نمبر: 906
٩٠٦ - حدثنا وكيع عن هشام عن أبيه (عن زبيد بن الصلت) (١) أن عمر بن الخطاب غسل ما رأى، ونضح ما لم ير، وأعاد بعد ما أضحى متمكنا (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت زبیر بن الصلت فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب کو اگر ناپاکی نظر آتی تو دھو لیتے اور اگر نظر نہ آتی تو اس پر پانی چھڑک لیتے۔ پھر جب انہیں دھونے پر مکمل قدرت ہوجاتی تو دھو لیتے۔
حواشی
(١) في [خ]: (عائذ بن نصيب).