مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
الرجل يقرأ من هذه السورة ومن هذه السورة باب: کیا آدمی نماز میں کبھی ایک سورت سے اور کبھی دوسری سورت سے پڑھ سکتا ہے؟
حدیث نمبر: 9058
٩٠٥٨ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا (حاتم) (١) بن إسماعيل عن عبد الرحمن بن حرملة عن سعيد بن المسيب قال: رسول اللَّه ﷺ على بلال وهو يقرأ من هذه السورة ومن هذه السورة (فقال: "مررت بك يا بلال وأنت تقرأ من هذه السورة ⦗٤٤٣⦘ ومن هذه السورة") (٢) فقال: بأبي أنت يا رسول اللَّه إني أردت أن أخلط الطيب بالطيب قال: "إقرأ السورة على نحوها" (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک مرتبہ حضرت بلال کے پاس سے گذرے وہ کبھی ایک سورت سے پڑھتے اور کبھی دوسری سورت سے۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا کہ بلال ! میں تمہارے پاس سے گذرا تھا تم کبھی ایک سورت سے پڑھتے تھے اور کبھی دوسری سورت سے ! انہوں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول ! میرے باپ آپ پر قربان ہوں، میں چاہتا تھا کہ خوشبو کو خوشبو کے ساتھ ملاؤں۔ آپ نے فرمایا کہ ایک ہی سورت کو پوری طرح پڑھو۔
حواشی
(١) في [أ، ب، ص، هـ]: (جابر).
(٢) سقط من: [ص].