مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
في الرجل يتطوع يؤم (القوم) باب: نفلوں میں امامت کرانے کا حکم
٩٠٥٠ - حدثنا عبدا الأعلى عن معمر عن الزهري عن محمود بن ربيع عن عتبان ابن مالك أنه قال: يا رسول اللَّه إن السيول تحول بيني وبين مسجد قومي فأحب أن تأتي فتصلي في مكان من بيتي أتخذه مسجدًا فقال رسول اللَّه ﷺ: "سنفعل"، قال: فلما أصبح رسول اللَّه ﷺ غدا (إلى) (١) أبى بكر فاستتبعه فلما دخل رسول اللَّه ﷺ ⦗٤٤١⦘ قال: "أين تريد؟ " فأشرت له إلى ناحية من البيت، فقام رسول اللَّه ﷺ فصففنا خلفه فصلى بنا ركعتين (٢).حضرت عتبان بن مالک فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول ! بعض اوقات سیلاب مجھے اپنی قوم کی مسجد میں جانے نہیں دیتا۔ میں چاہتا ہوں کہ آپ کسی دن میرے گھر تشریف لائیں اور کسی جگہ نماز پڑھیں میں اس جگہ کو مسجد بنا لوں گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ ہم ایسا کریں گے۔ چناچہ اگلے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت ابوبکر کو ساتھ لے کر میرے گھر تشریف لائے۔ آپ نے پوچھا تم کس جگہ کو مسجد بنانا چاہتے ہو میں نے گھر کے ایک کونے کی طرف اشارہ کیا تو آپ اس جگہ کھڑے ہوئے۔ ہم نے آپ کے پیچھے صف بنائی اور آپ نے ہمیں دو رکعتیں پڑھائیں۔