حدیث نمبر: 9042
٩٠٤٢ - حدثنا يزيد بن هارون قال: حدثنا بن أبي ذئب عن مسلم بن جندب عن الحارث بن برصاء قال: أتي بخبيب فبيع بمكة فاخرجوه من الحرم ليقتلوه فقال: دعوني أصلي ركعتين، فتركوه فصلى ركعتين ثم قال: لولا أن تظنوا بي جزعًا لزدت (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت حارث بن برصاء کہتے ہیں کہ حضرت خبیب کو لایا گیا اور مکہ میں بیچ دیا گیا۔ مشرکین نے انہیں قتل کرنے کے لئے حرم سے نکالا تو انہوں نے کہا کہ مجھے دو رکعتیں پڑھنے دو ۔ مشرکین نے انہیں اس کی اجازت دے دی تو انہوں نے دو رکعتیں پڑھیں۔ پھر فرمایا کہ اگر مجھے تمہارے اس بات کا اندیشہ نہ ہوتا کہ تم کہو گے کہ میں نے موت کے خوف سے لمبی نماز پڑھی ہے تو میں اور لمبی نماز پڑھتا۔