مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
الرجل يجلس إلى (الرجل) وهو يصلي باب: اگر کوئی کسی سے ملاقات کے لئے جائے اور وہ نماز پڑھ رہا ہو تو کیا کیا جائے؟
حدیث نمبر: 9031
٩٠٣١ - حدثنا وكيع قال: ثنا أبو (جناب) (١) (٢) يحيى بن أبي (حية) (٣) الكلبي عن أبي (الجويرية) (٤) الجرمي قال: جلسنا خلف ابن عباس وهو يصلي خلف المقام وعليه قطيفة (له) (٥) قال: فتكلمنا فلما سمع أصواتنا أنصرف (٦).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو جویریہ جرمی فرماتے ہیں مقام ابراہیم کے پیچھے ہم حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پیچھے بیٹھے تھے، وہ نماز پڑھ رہے تھے، انہوں نے اپنی چادر اوڑھ رکھی تھی۔ اتنے میں ہم نے گفتگو شروع کی تو انہوں نے ہماری آواز سن کر سلام پھیر دیا۔
حواشی
(١) وفي [أ، هـ]: (خباب)، وفي [ص]: (حباب).
(٢) في [أ، ك، ز]: زيادة (عن).
(٣) في [ز]: (دحية).
(٤) في [ص]: (الجويرية الحرمي)، وفي [هـ]: (الجوزية).
(٥) سقط من: [ك].