مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
في الكفار يدخلون المسجد باب: کیا کفار مسجد میں داخل ہوسکتے ہیں؟
حدیث نمبر: 9015
٩٠١٥ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن يونس عن الحسن أن وفد ثقيف قدموا على النبي ﷺ وهو في المسجد في قبة له فقيل لرسول اللَّه ﷺ يا رسول (١) اللَّه إنهم مشركون فقال: "إن الأرض لا ينجسها شيء" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ بنو ثقیف وفد کی صورت میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، آپ اس وقت مسجد میں تھے۔ آپ سے کسی نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول ! یہ تو مشرک ہیں۔ آپ نے فرمایا کہ زمین کو کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی۔
حواشی
(١) في [أ، ب، ز، ك]: (فقيل له يا رسول).