حدیث نمبر: 9011
٩٠١١ - حدثنا جرير (عن) (١) منصور عن إبراهيم قال: قرأ علقمة القرآن في ليلة بمكة، طاف بالبيت (سبوعًا) (٢) ثم أتى المقام فصلى عنده فقرأ (بالمئين) (٣) ثم طاف (سبوعًا) (٤) ثم أتى المقام فصلى عنده فقرأ بالمثاني ثم طاف (سبوعًا) (٥) ثم أتى المقام فصلى عنده فقرأ بقية القرآن.
مولانا محمد اویس سرور

ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت علقمہ نے مکہ میں ایک رات میں قرآن مجید اس طرح ختم فرمایا کہ بیت اللہ کے سات چکر لگائے۔ پھر مقام ابراہیم کے پاس آئے اور وہاں مئین کی تلاوت کی۔ پھر طواف کے سات چکر لگائے۔ پھر مقام ابراہیم کے پاس آئے اور اس کے پاس نماز پڑھی پھر مثانی کی تلاوت کی، پھر بیت اللہ کے سات چکر لگائے۔ پھر مقام ابراہیم کے پاس آکر نماز پڑھی اور اس کے پاس باقی قرآن مجید کی تلاوت کی۔

حواشی
(١) تكرر في: [هـ].
(٢) في [هـ]: (سبعًا).
(٣) في [أ]: (بالمثاني).
(٤) في [هـ]: (سبعًا).
(٥) في [هـ]: (سبعًا).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب صلاة التطوع والإمامة / حدیث: 9011
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9011، ترقيم محمد عوامة 8863)