مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
من قال لا تقطع المرأة الصف باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ عورت نماز کو قطع نہیں کرتی
حدیث نمبر: 8999
٨٩٩٩ - حدثنا وكيع قال: ثنا إسرائيل عن أبي جعفر الفراء قال: سألت سعيد ابن جبير عن المرأة تمر بين يدي الرجل وهو يصلي قال: لا يقطع الصلاة شيء.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو جعفر فراء کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر سے سوال کیا کہ اگر کوئی آدمی نماز پڑھ رہا ہو اور کوئی عورت اس کے سامنے سے گذر جائے تو اس کا کیا حکم ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ نماز کو کوئی چیز نہیں توڑتی۔