مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
في الرجل يدخل يده في (الإناء) وهو جنب باب: حالت جنابت میں ہاتھ پانی میں داخل کرنے کا حکم
حدیث نمبر: 898
٨٩٨ - حدثنا ابن إدريس عن هشام عن الحسن: في الجنب يدخل يده في الإناء قبل أن يغسلها، أو الرجل يقوم من منامه فيدخل يده في الإناء (قبل أن يغسلها) (١)، قال: إن شاء توضأ، وإن شاء أهراقه.مولانا محمد اویس سرور
حسن (اس جنبی کے بارے میں جو ہاتھ دھونے سے پہلے برتن میں اپنا ہاتھ داخل کرے یا اس شخص کے بارے میں جو سو کر اٹھنے کے بعد ہاتھ دھونے سے پہلے اپنا ہاتھ برتن میں داخل کرے) فرماتے ہیں کہ اگر چاہے تو اس سے وضو کرلے اور اگر چاہے تو اسے گرا دے۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، خ].