مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 8974
باب: قرآن مجید کی قراء ت کا بیان
في قراءة القرآن
حدیث نمبر: 8974
٨٩٧٤ - حدثنا وكيع قال: ثنا نافع بن عمر الجمحي عن ابن أبي مليكة عن (بعض) (١) أزواج النبي ﷺ أنها سئلت عن قراءة النبي ﷺ فقالت: إنكم لا تستطيعونها، فقيل لها: أخبرينا (بها) (٢)، فقرأت قراءة ترسلت فيها (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن ابی ملیکہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک زوجہ ٔ مطہرہ سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تلاوت کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ تم لوگ اس کی طاقت نہیں رکھتے۔ ان سے عرض کیا گیا کہ آپ بتادیجئے۔ تو انہوں نے ٹھہر ٹھہر کر آہستہ آہستہ تلاوت کرکے دکھائی۔
حواشی
(١) في [أ، ب، ك، ز] زيادة: (بعض).
(٢) سقط من: [ب].
(٣) منقطع، ابن أبي مليكة لم يسمع من أزواج النبي ﷺ، أخرجه أحمد (٢٦٤٥١)، والنسائي في الكبرى (٩٦١٦)، والطبراني ٢٣/ (٣٥٧)، وانظر الحديث رقم [٨٩٦٩].