مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 8945
باب: حضور صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے کے فضائل
في ثواب الصلاة على النبي ﷺ
حدیث نمبر: 8945
٨٩٤٥ - حدثنا وكيع عن سفيان عن عبد اللَّه بن محمد بن عقيل عن الطفيل بن أبي عن أبيه قال: قال رجل للنبي ﷺ: أرأيت أن (جعلت) (١) صلاتي كلها صلاة عليك قال: "إذن يكفيك اللَّه ما أهمك من أمر دنياك وآخرتك" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابی فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا کہ اگر میں اپنی ساری دعا کو آپ پر درود بنالوں تو کیسا ہے ؟ آپ نے فرمایا کہ تب اللہ تعالیٰ تمہارے دنیا اور آخرت کے تمام فکر مند کرنے والے کاموں کے لئے کافی ہوجائے گا۔
حواشی
(١) في [ص]: (أجعل).