مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
في المرأة ترى في منامها ما يرى الرجل باب: اگر عورت بھی خواب میں وہ دیکھے جو مرد دیکھتا ہے تو کیا کرے؟
حدیث نمبر: 894
٨٩٤ - حدثنا (عبيد اللَّه) (١) قال: انا إسرائيل عن أبي إسحاق عن الحارث عن علي قال: إذا رأت المرأة ما يرى الرجل، ثم أنزلت؛ فلتغتسل (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر عورت خواب میں وہ دیکھے جو مرد دیکھتا ہے پھر اسے انزال ہوجائے تو وہ غسل کرے گی۔
حواشی
(١) في [جـ]: (عبد اللَّه).