مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 8905
باب: شبِ قدر کا بیان، شب قدر کون سی رات ہے؟
في ليلة القدر (و) أي ليلة هي
حدیث نمبر: 8905
٨٩٠٥ - حدثنا مروان بن معاوية عن (قنان) (١) بن عبد اللَّه النهمي قال: سألت (زرًا) (٢) عن ليلة القدر فقال: كان عمر وحذيفة وناس من أصحاب رسول اللَّه ﷺ لا ⦗٤٠٣⦘ يشكون أنها ليلة سبع وعشرين تبقى ثلاث قال: (قال) (٣) زر: فواصلها (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت قنان بن عبد اللہ نہمی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت زر سے شبِ قدر کے بارے میں سوال کیا۔ انہوں نے فرمایا کہ حضرت عمر، حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ اور بہت سے صحابہ کرام کو اس بارے میں کوئی شک نہیں تھا کہ شبِ قدر رمضان کی ستائیسویں رات ہے، جب رمضان کی تین راتیں باقی رہ جاتی ہیں۔ حضرت زر نے فرمایا کہ پس اس رات کو مسلسل جاری رکھو۔
حواشی
(١) في [ص]: (قيَّان)، في [أ]: (قبان).
(٢) في [أ]: (ذرًا).
(٣) سقط في: [هـ، ص].