مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 8894

باب: جن حضرات کے نزدیک پیاز یا تھوم کھا کر مسجد میں آنا مکروہ ہے

من كان يكره إذا أكل بصلا أو ثوما أن يحضر المسجد

حدیث نمبر: 8894
٨٨٩٤ - حدثنا وكيع قال: ثنا سليمان بن المغيرة عن حميد بن هلال العدوي عن أبي بردة عن الغيرة بن شعبة قال: أكلت ثوما ثم أتيت مصلى النبي ﷺ فوجدته ⦗٣٩٨⦘ قد سبقني بركعة، فلما قمت أقضي وجد ريح الثوم فقال: "من أكل من هذه البقلة فلا يقربن مسجدنا (١) حتى يذهب ريحها"، قال: مغيرة فلما قضيت الصلاة أتيته، فقلت: يا رسول اللَّه (إن لي عذرا فناولني) (٢) يدك، قال: فوجدته واللَّه سهلا فناولني يده (فأدخلتها) (٣) (في كمي) (٤) إلى صدري فوجده (معصوبا) (٥) فقال: "إن لك عذرًا" (٦).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت مغیرہ بن شعبہ فرماتے ہیں کہ ایک دن میں نے تھوم کھایا اور پھر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مسجد میں آگیا۔ جب میں مسجد میں پہنچا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک رکعت پڑھا چکے تھے۔ جب میں اپنی رکعت پوری کرنے کے لئے کھڑا ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تھوم کی بدبو محسوس ہوئی۔ آپ نے فرمایا کہ جو یہ سبزی کھائے وہ اس وقت تک مسجد میں نہ آئے جب تک اس کی بدبو ختم نہ ہوجائے۔ حضرت مغیرہ کہتے ہیں کہ جب میں نے نماز پوری کرلی تو میں آپ کی خدمت میں حاضر ہوا اور میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول ! میرا ایک عذر ہے، آپ اپنا ہاتھ مجھے دیجئے۔ خدا کی قسم ! میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بہت نرم مزاج پایا۔ آپ نے اپنا ہاتھ مجھے دیا تو میں نے آپ کے دست مبارک کو اپنی آستین میں ڈال کر اپنے سینے تک پہنچایا۔ آپ نے اسے بندھا ہوا پایا تو فرمایا کہ تمہیں واقعی عذر ہے۔

حواشی
(١) في [ك] زيادة: (هذا).
(٢) في [هـ]: (هل لك أن تعطي).
(٣) في [ز]: (فأدخلها).
(٤) سقط من: [هـ].
(٥) في [ب]: (مغصوبًا).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب صلاة التطوع والإمامة / حدیث: 8894
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح , تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح، أخرجه أحمد (١٨٢٠٥)، وأبو داود (٣٨٢٦)، وابن خزيمة (١٦٧٢)، وابن حبان (٢٠٩٥)، والطحاوي (٤/ ٢٣٨)، والطبراني ٢٠/ (١٠٠٣)، والبيهقي ٣/ ٧٧، وسيأتي ٨/ ١١٤.
تخریج حدیث «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال الدارقطني: كأن المرسل هو الأقوى يعني من لم يذكر أبا بردة . قال سعد الشثري: صحيح . »
«أخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1672، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2095، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3826، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 5141، وأحمد فى «مسنده» برقم: 18463، 18492، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 26081، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 6615، والطبراني فى «الكبير» برقم: 1003، 1048، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 7186، ترقيم محمد عوامة: 8747»