مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
الصلاة على النبي ﷺ كيف هي باب: نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پڑھنے کے الفاظ اور طریقہ
٨٨٧١ - حدثنا أحمد بن عبد اللَّه (١) قال: حدثنا زهير قال: ثنا محمد بن إسحاق قال: حدثني محمد بن إبراهيم بن الحارث عن محمد بن عبد اللَّه بن زيد عن عقبة بن عمرو قال: أتى رسول اللَّه ﷺ رجل حتى جلس بين يديه فقال: يا رسول اللَّه أما ⦗٣٩٣⦘ السلام عليك فقد علمناه وأما الصلاة فأخبرنا بها كيف نصلي عليك؟ قال: فصمت رسول اللَّه ﷺ حتى وددنا أن الرجل الذي سأله لم يسأله ثم قال: "إذا صليتم عليّ فقولوا: اللهم صل على محمد النبي الأمي وعلى آل محمد، كما [صليت على إبراهيم، وعلى آل إبراهيم وبارك على محمد النبي الأمي وعلى آل محمد] (٢) كما باركت على إبراهيم وعلى آل إبرهيم إنك حميد مجيد" (٣).حضرت عقبہ بن عمرو فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ کے سامنے بیٹھ کر اس نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول ! آپ پر سلام بھیجنا تو ہم نے سیکھ لیا آپ ہمیں درود کے بارے میں بتادیجئے کہ ہم آپ پر درود کیسے بھیجیں ؟ آپ کچھ دیر خاموش رہے ، یہاں تک کہ ہمارے دل میں یہ خواہش پیدا ہوئی کہ کاش یہ اس بارے میں سوال نہ کرتا۔ پھر آپ نے فرمایا کہ جب تم درود پڑھو تو یہ کہو : اے اللہ نبی امی حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور ان کی آل پر رحمت نازل فرما جیسے تو نے ابراہیم اور ان کی آل پر رحمت نازل فرمائی۔ بیشک تو قابل تعریف اور عظمت والا ہے۔ اے اللہ نبی امی حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور ان کی آل پر برکت نازل فرما جیسے تو نے ابراہیم اور ان کی آل پر برکت نازل فرمائی۔ بیشک تو قابل تعریف اور عظمت والا ہے۔