مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
الصلاة على النبي ﷺ كيف هي باب: نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پڑھنے کے الفاظ اور طریقہ
٨٨٧٠ - حدثنا محمد بن بشر عن مجمع بن يحيى عن عثمان (١) بن موهب عن موسى بن طلحة عن أبيه قال: قلنا يا رسول اللَّه قد علمنا السلام عليك فكيف الصلاة؟ قال: "قولوا اللهم صل على محمد وعلى آل محمد كما صليت على إبراهيم وآل إبراهيم إنك حميد مجيد، (وبارك على محمد وعلى آل محمد كما باركت على إبراهيم وعلى آل إبراهيم إنك حميد مجيد) (٢) " (٣).حضرت طلحہ کہتے ہیں کہ ہم نے عرض کیا یارسول اللہ ! ہم نے آپ پر سلام بھیجنے کا طریقہ تو سیکھ لیا آپ ہمیں درود کا طریقہ بھی سکھا دیجئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تم یہ الفاظ کہو : اے اللہ حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور ان کی آل پر رحمت نازل فرما جیسے تو نے ابراہیم اور ان کی آل پر رحمت نازل فرمائی۔ بیشک تو قابل تعریف اور عظمت والا ہے۔ اے اللہ حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور ان کی آل پر برکت نازل فرما جیسے تو نے ابراہیم اور ان کی آل پر برکت نازل فرمائی۔ بیشک تو قابل تعریف اور عظمت والا ہے۔