حدیث نمبر: 8813
٨٨١٣ - حدثنا وكيع قال: ثنا شعبة عن عبد ربه بن سعيد الأنصاري عن (إنسان) (١) عن أبيه عن (زيد) (٢) بن ثابت قال: لأن أقرأ القرآن في شهر أحب إلي من أن أقرأه في خمس عشرة (ولأن) (٣) أقرأه في خمس عشرة أحب إلي من أن أقرأه في عشر، ولأن أقرأه في عشر أحب إلي من أن أقرأه في سبع، (وأقف) (٤) وأدعو (٥).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت زید بن ثابت فرماتے ہیں کہ میں ایک مہینے میں قرآن پڑھوں یہ مجھے اس بات سے زیادہ محبوب ہے کہ میں پندرہ دن میں پڑھوں۔ میں اسے پندرہ دن میں پڑھوں یہ مجھے اس بات سے زیادہ محبوب ہے کہ میں اسے دس دنوں میں پڑھوں۔ میں اسے دس دن میں مکمل کروں یہ مجھے اس بات سے زیادہ محبوب ہے کہ میں اسے سات دن میں پڑھوں۔ میں رکتا ہوں اور دعا کرتا ہوں۔

حواشی
(١) في [أ، ب، هـ]: (السائب)، وانظر: سنن سعيد بن منصور (١٦٢) ت. الحميد.
(٢) في [ب]: (يريد).
(٣) في [ص، هـ]: (وأن).
(٤) سقط من: [هـ].
(٥) مجهول.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب صلاة التطوع والإمامة / حدیث: 8813
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8813، ترقيم محمد عوامة 8673)