حدیث نمبر: 8778
٨٧٧٨ - حدثنا المحاربي عن الحسن بن عبيد اللَّه قال: قلت لعبد الرحمن بن الأسود ما منعك أن تكون سألت كما سأل إبراهيم فقال: كان يقال جردوا القرآن.مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسن بن عبید اللہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبدا لرحمن بن اسود سے کہا کہ آپ کو کس چیز نے اس بات سے روکا کہ آپ بھی اس طرح سوال کرتے جس طرح ابراہیم نے سوال کیا ؟ انہوں نے فرمایا کہ کہا جاتا تھا کہ قرآن کو غیر قرآن سے خالی رکھو۔