مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
في الإمام يرفع رأسه من الركعة (ثم) يحدث قبل أن يتشهد باب: اگر کسی آدمی کا قعدۂ اخیرہ میں وضو ٹوٹ جائے تو کیا نماز ہوجائے گی؟
حدیث نمبر: 8700
٨٧٠٠ - حدثنا يزيد بن هارون عن جويبر عن الضحاك قال: إذا جلس بعد تمام الصلاة فاحدث قبل أن يتشهد أو بعد التشهد قبل أن يسلم الإمام فقد جازت (فلينصرف) (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ضحاک فرماتے ہیں کہ جب نماز پوری کرنے کے بعد کسی آدمی کا وضو ٹوٹ گیا ، خواہ تشہد پڑھنے سے پہلے یا بعد میں ہو یا امام کے سلام پھیرنے سے بھی پہلے ہو تو اس کی نماز ہوگئی اب وہ چاہے تو نماز سے نکل جائے۔
حواشی
(١) في [أ]: (ولينصرف).