مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
في الإمام يرفع رأسه من الركعة (ثم) يحدث قبل أن يتشهد باب: اگر کسی آدمی کا قعدۂ اخیرہ میں وضو ٹوٹ جائے تو کیا نماز ہوجائے گی؟
حدیث نمبر: 8695
٨٦٩٥ - حدثنا أبو معاوية عن عبد الرحمن بن (زياد) (١) بن أنعم عن عبد الرحمن ابن رافع عن عبد اللَّه بن (عمرو) (٢) قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إذا جلس الإمام ثم أحدث فقد تمت صلاته ومن كان خلفه ممن أدرك معه الصلاة على مثل ذلك" (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب امام قعدہ اخیرہ میں بیٹھے اور اس کا وضو ٹوٹ جائے تو اس کی نماز مکمل ہوگئی اور ان لوگوں کی نما زبھی ہوگئی جنہوں نے اس کے ساتھ نما زپڑھی۔
حواشی
(١) في [ز]: (دينار).
(٢) في [هـ، ص]: (عمر).