حدیث نمبر: 8682
٨٦٨٢ - حدثنا عباد بن عوام عن (جميل) (١) بن زيد قال: رأيت ابن عمر دخل البيت فصلى ركعتين ثم تحول فصلى ركعتين مما يلي الركن ثم خرجت وتركته قائما يدعو ويكبر (٢).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت جمیل بن زید کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کو دیکھا کہ وہ بیت اللہ میں داخل ہوئے اور انہوں نے دو رکعتیں پڑھیں، پھر جگہ بدلی اور رکن کے قریب جا کردو رکعتیں پڑھیں، پھر میں انہیں چھوڑ کر چلا گیا اور وہ کھڑے ہو کر دعا مانگ رہے تھے اور تکبیر کہہ رہے تھے۔

حواشی
(١) في [ب]: (جل)، وفي [ص]: (حثل)، وفي [هـ، أ]: (حسيل).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب صلاة التطوع والإمامة / حدیث: 8682
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف؛ لضعف جميل بن زيد.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8682، ترقيم محمد عوامة 8543)