مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
في الرجل يرى في النوم أنه احتلم (ولم ير بللا) باب: اگر کسی آدمی کو نیند میں احتلام محسوس ہو لیکن کپڑوں پر تری نظر نہ آئے تو کیا کرے؟
حدیث نمبر: 868
٨٦٨ - حدثنا حماد بن خالد عن العمري عن عبيد اللَّه بن عمر عن القاسم عن عائشة عن النبي ﷺ قال: "إذا استيقظ (أحدكم) (١)، فرأى بللا ولم ير أنه احتلم؛ فليغتسل. وإذا (٢) رأى أنه احتلم، ولم ير بللا، فلا غسل عليه" (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی بیدار ہونے کے بعد تری دیکھے، اگر اسے احتلام یاد نہ بھی ہو تو غسل کرے اور اگر احتلام یاد ہو لیکن تری نہ دیکھے تو اس پر غسل لازم نہیں۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، خ].
(٢) في [خ]: (وإن رأى).