مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
في الرجل يرى في النوم أنه احتلم (ولم ير بللا) باب: اگر کسی آدمی کو نیند میں احتلام محسوس ہو لیکن کپڑوں پر تری نظر نہ آئے تو کیا کرے؟
حدیث نمبر: 863
٨٦٣ - حدثنا وكيع عن شعبة قال: سألت الحكم وحمادا عن الرجل يستيقظ فيجد البلة قال الحكم: لا يغتسل، وقال حماد: إن كان يرى أنه قد احتلم؛ اغتسل.مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حماد سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا جو بیدار ہو کر تری دیکھے۔ تو حضرت حکم نے فرمایا وہ غسل نہ کرے۔ حضرت حماد نے فرمایا اگر اسے احتلام یاد ہو تو غسل کرے۔