مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 861

باب: اگر کسی آدمی کو نیند میں احتلام محسوس ہو لیکن کپڑوں پر تری نظر نہ آئے تو کیا کرے؟

في الرجل يرى في النوم أنه احتلم (ولم ير بللا)

حدیث نمبر: 861
٨٦١ - حدثنا جرير عن منصور عن مجاهد قال: لا يغتسل حتى يستيقن أنه قد أجنب.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ اس وقت تک غسل لازم نہیں جب تک جنابت کا یقین نہ ہوجائے۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطهارة / حدیث: 861
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 861»