مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
الرجل يصلي وهو يمشي باب: کیا آدمی چلتے ہوئے نماز پڑھ سکتا ہے؟
حدیث نمبر: 8586
٨٥٨٦ - حدثنا أبو داود الطيالسي عن الحسن بن أبي جعفر عن أبي (الصهباء) (١) قال: رأيت مجاهدًا (أقبل) (٢) من البطحاء فلما انتهى إلى المسجد الحرام قرأ سجدة فسجد فذكرت ذلك لعطاء قال: وما تعجب من ذا كان أصحاب رسول اللَّه ﷺ ⦗٣٢٨⦘ يصلون وهم يمشون (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو الصہباء فرماتے ہیں کہ میں نے حضر ت مجاہد کو دیکھا وہ بطحاء سے آرہے تھے، جب وہ مسجد حرام پہنچے تو انہوں نے آیت سجدہ پڑھی اور سجدہ کیا۔ میں نے اس بات کا حضرت عطاء سے ذکر کیا تو انہوں نے فرمایا کہ اس میں تعجب کی کیا بات ہے ؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اصحاب چلتے ہوئے نماز پڑھا کرتے تھے۔
حواشی
(١) في [أ]: (السهباء).
(٢) في [هـ]: (قيل).